اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

وقف بورڈ میں تبدیلیاں کرنے اور متعلقہ ایکٹ میں ترمیم کا وقت آگیا

یکساں سول کوڈ کے نفاذ کو کوئی نہیں روک سکتا

قبائلیوں کو اس کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا: وزیر داخلہ امت شاہ

سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو وقف بورڈ پر کرناٹک میں مندروں، دیہاتیوں اور دیگر لوگوں کی زمین ہتھیانے کا الزام لگایا اور زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وقف بورڈ میں تبدیلیاں کی جائیں اور متعلقہ ایکٹ میں ترمیم کی جائے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یکساں سول کوڈ (UCC) کے نفاذ کو کوئی نہیں روک سکتا، جس کی دراندازوں کو روکنے کے لیے ضرورت ہے۔انہوںنے ر قبائلیوں کو یقین دلایا کہ انہیں اس کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جھارکھنڈ کے باگھمارا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقف بورڈ کو زمینوں پر قبضہ کرنے کی عادت ہے۔ کرناٹک میں، اس نے گاو ¿ں والوں کے اثاثے ہڑپ کر لیے ہیں، اس نے مندروں، کسانوں اور گاو ¿ں والوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے۔امت شاہ کاکہناتھاکہ مجھے بتائیں کہ وقف بورڈ میں تبدیلی کی ضرورت ہے یا نہیں۔ ہیمنت بابو اور راہل گاندھی کہتے ہیں کہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ میں آپ سے کہتا ہوں کہ وہ اس کی مخالفت کریں، بی جے پی وقف ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس کرے گی۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے جے ایم ایم کی زیرقیادت اتحاد پر دراندازوں کو اپنا ووٹ بینک بنانے کا الزام بھی لگایا اور دعویٰ کیا کہ اگر جھارکھنڈ میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوتا ہے تو غیر قانونی تارکین وطن کے ٹرین لوڈ بنگلہ دیش بھیجے جائیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ کوئی بھی یکساں سول کوڈ کے نفاذ کو نہیں روک سکتا جس کا مقصد جھارکھنڈ میں دراندازی کو روکنا ہے، اور قبائلیوں کو اس کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا۔امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کی مخالف ہے۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ راہول گاندھی کی چار نسلیں آپ کے ریزرویشن کو چھو نہیں سکتیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img