اُمیدواروں کی عمر کی حد میں نظر ثانی
آن لائن درخواستوں کی آخری تاریخ میں 2 دسمبر تک توسیع
سری نگر: جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (JKPSC) نے جموں و کشمیرمشترکہ مسابقتی (ابتدائی) امتحان2024 کے لیے ایک تصحیح نامہ جاری کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (JKPSC) کی جانب سے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، عمر کی حد میں نظر ثانی کی گئی ہے کیونکہ اوپن میرٹ (OM) زمرے کے امیدواروں کی پیدائش یکم جنوری 1989 اور یکم جنوری 2003 کے درمیان ہونی چاہیے۔محفوظ زمرے کے امیدوار اور حاضر سروس اُمیدوارکی پیدائش یکم جنوری 1987 سے یکم جنوری2003، اور جسمانی طور پر معذور امیدوارکی پیدائش یکم جنوری 1986 سے یکم جنوری 2003 کے درمیان ہونی چاہئے ۔دریں اثنا، آن لائن درخواستوں کی آخری تاریخ میں بھی 2 دسمبر 2024 تک توسیع کر دی گئی ہے، جس سے درخواست دہندگان کو مطلوبہ فیس کے ساتھ اپنی گذارشات مکمل کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے۔