جمعرات, مارچ ۲۷, ۲۰۲۵
20.5 C
Srinagar

نادی ہل بانڈ ی پورہ میں ادبی تقریب

کشمیری شعری مجموعہ ” حُباب گلشن “کی رسم رونمائی،ادب نوازوں کی شرکت

نیوزڈیسک

بانڈی پورہ : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نادی ہل علاقے میں ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی ۔اس تقریب کے دوران کشمیر ی شاعرہ محترمہ گلشن بانو کے شعری مجموعہ ”حُباب گلشن“ کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔تقریب کا اہتمام ادبی تنظیم نگینی کلچرل فاﺅنڈیشن اور روزنامہ ایشین میل نے مشترکہ طور کیا تھا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا عاشق حُسین نے حاصل کی۔تقریب کی صدارت ضلع کے مشہور و معروف صوفی بزرگ سید محمد حنیف قادری نے انجام دی جبکہ وادی کے مشہور و معروف ادیب ،براڈکاسٹر اور شاعر عبدلاحد فرہاد بطورمہمان خصوصی شامل رہے ۔ادارہ ایشن میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل اور نگینی کلچرل فاﺅنڈیشن کے سربراہ انجینئر بشیر شبنم مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تقریب میں شامل رہے ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کشمیر کے ادب میں خواتین کا انتہائی اہم رول رہا ہے اور ہمیں اپنے اسلافوں کی تعلیمات سے نئی پود کو آگاہ کرنا چا ہیے تاکہ وہ بھی صوفی روایات اورتعلیمات سے مالا مال ہو سکے۔منظر عام پر لائی گئی کتاب پر شبنم بشیر اور مشتاق احمد خان نے تبصرہ پیش کیا ۔ اس تقریب میں ادب نوازوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور شاعرہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img