جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

جھڑپوں کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو جموں کشمیر میں عوامی حکومت کے قیام کے بعد ملی ٹنٹوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ان کا کہناتھا ”مجھے شک ہے کہ حکومت سازی سے پہلے جھڑپوں میں کیوں اضافہ ہوا؟۔“

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سری نگر میں اپنی گپکار رہائش گاہ پر میڈیا کے ایک گروپ کو بتایا کہ یہ جاننے کے لیے آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ کون کر رہا ہے؟۔انہوں نے کہا” خانیار کے علاقے میں پھنسے دہشت گردوں کو ہلاک نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔“ ۔ ان کا کہناتھا ”انہیں یہ جاننے کے لیے گرفتار کیا جانا چاہیے کہ آیا عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کسی ایجنسی کو کام سونپا گیا ہے؟۔ “

انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں سیاحت فروغ پا رہی ہے اور لوگ اپنا کاروبار کر رہے ہیں، دہشت گردی اپنے کم ترین سطح پر تھی بلکہ ہے ہی نہیں، اسی لیے میں تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہوں۔‘ ڈاکٹر فاروق نے کہا’قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں حکومت کے قیام کے بعد غیر مقامی مزدوروں اور سیکورٹی فورسز پر بھی حملوں میں تیزی آئی ہے۔“

Popular Categories

spot_imgspot_img