سری نگر: سری نگر کے راول پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح روڈ اوپنگ ڈیوٹی پر تعینات ایک فوجی جوان مبینہ طور پر حادثاتی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔حکام کے مطابق واقعے کے متعلق تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے راول پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح روڈ اوپنگ ڈیوٹی پر تعینت ایک فوجی جوان کے بندوق سے اچانک گولی نکلی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ایک سینئر سیکورٹی عہدیدار نے بتایا: ’زخمی جوان کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا‘۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔متوفی جوان کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہے۔اس واقعے سے علاقے میں کچھ دیر کے لئے سراسیمگی پھیل گئی تاہم بعد میں ماحول معمول پر آگیا۔
