جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

خانیار سرینگر جھڑپ جاری، 2سی آر پی ایف،2 ایس او جی اہلکار زخمی،شانگس اننت ناگ میں دو ملی ٹنٹ ہلاک

نیوزڈیسک ،شاہ ہلال

سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی صدر مقام سری نگر کے خانیار علاقے میں ہفتہ کی صبح ملی ٹنٹوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شروع ہوئی جھڑپ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا ہے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے ساتھ جاری فائرنگ کے دوران سی آر پی ایف کے دو اور ایس او جی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے

زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔افسر نے مزید کہا کہ ابھی تک جاری آپریشن میں کسی ملی ٹنٹکے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، تاہم ملی ٹنٹ سیکیورٹی فورسز کے گھیرے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ادھر ہمارے نامہ نگار شاہ ہلال کے مطابق شانگس لارنو اننت ناگ میں ایک تصادم میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے اور علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے ۔نامہ نگار کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی جنگلی علاقے میں انجام دی ہے ۔

فوج کی چنار کور نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج، جموں و کشمیر پولیس اورسی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے اننت ناگ کے ہلکان گلی کو محاصرے میں لے کر مشترکہ آپریشن شروع کر دیا‘۔انہوں نے کہا: ’ہفتے کو ہلکان گلی کے نزدیک الرٹ جوانوں نے مشتبہ نقل و حمل دیکھی‘ـ۔

پوسٹ میں کہا گیا: ’چلینج کرنے پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا جوانوں نے بھر پور جواب دیا اور طرفین کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو مارا گیا‘۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں حکام نے بتایا کہ اننت ناگ کے شناگس لارنو جنگل علاقے میں جاری انکائونٹر کے دوران دو ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہلوک ملی ٹنٹوں کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img