جموں: فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے ہفتے کے روز راجوری سیکٹر میں سونگری علاقے کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس دوران سی آئی ایف (رومیو) کے جی او سی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وائٹ نائٹ کور نے ہفتے کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’وائٹ نائٹ کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے سی آئی ایف (رومیو) کے جی او سی کے ساتھ سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے راجوری سیکٹر کے سونگری کا دورہ کیا‘۔انہوں نے کہا کہ اس دوران انہوں نے خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے فوج کے غیر متزلزل عزم کی ضرورت پر زور دیا۔
یو این آئی