منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
9.8 C
Srinagar

کشمیر:ایل جی منوج سنہا نے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس او ر سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ایل جی منوج سنہا کو کشمیر صوبے کی حفاظتی صورتحال کے بارے میں بریف کیا گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میٹنگ کے دوران آفیسران کو ہدایت دی کہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ حملوں کے پیش نظر سبھی اضلاع میں سیکورٹی گرڈ کی مضبوطی کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کشمیر صوبے کے سبھی ضلعی ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گگن گیر سونہ مرگ اور گلمرگ میں ہوئے خونین حملوں کے بعد کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img