ہفتہ, نومبر ۸, ۲۰۲۵
16.2 C
Srinagar

پانی کی قلت، محکمہ جل شکتی دفتر سرینگر کے باہر خواتین کا احتجاج

نیوزڈیسک

سری نگر،:سری نگر کے آبی گزر علاقے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقے کی خواتین احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔خواتین مظاہرین، جو ایکسچینج روڈ سری نگر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے دفتر کے باہر جمع ہوئیں، نے پانی کیعدم دستیابی پر صدائے احتجاج بلند کی ۔

ایک خاتون نے کہا کہ”ہم کھانا نہیں پکا سکتے، ہم صاف ستھرائی نہیں کر سکتے اور ہم اپنے بچوں کو پینے کے لیے پانی بھی فراہم نہیں کر سکتے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ حکام نے ان کی حالت زار پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب آبی گزر کی خواتین نے پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا ہو۔ کچھ دن پہلے، انہوں نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہوئے ایسا ہی احتجاج درج کرایا تھا۔

آبی گزر میں پانی کی کمی نے زندگی کے مختلف پہلوو¿ں کو متاثر کیا ہے۔ رہائشی بنیادی سہولیات تک رسائی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور صاف پانی کی کمی نے صحت عامہ کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔احتجاج میں شامل شمیمہ اختر نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رات کو صرف چند گھنٹوں کے لیے نل کا پانی مہیا ہوتا ہے۔ محکمہ پی ایچ ای کو بحران سے نمٹنے کے لیے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ حکام ان کے مسائل سے لاتعلق ہیں۔ (کے این ٹی)

Popular Categories

spot_imgspot_img