اتوار, نومبر ۹, ۲۰۲۵
16.5 C
Srinagar

منوج سنہا کا سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کو ان کے جنم دن پر مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ’ان کا ہندوستان کے دفاع اور خلائی شعبے میں اولین کردار اور وِکشٹ بھارت کے لیے ویژن ہمیں متاثر کرتا رہے گا‘۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ان کی جنم جینتی پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘
انہوں نے کہا: ’ان کا ہندوستان کے دفاع اور خلائی شعبے میں اولین کردار اور وِکشٹ بھارت کے لیے ویژن ہمیں متاثر کرتا رہے گا‘۔
بتادیں کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ہندوستان کے گیارہویں صدر تھے جنہوں نے سال2002 سے2007 تک صدر جمہوریہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔
وہ ایک ہندوستانی ایرو اسپیس سائنس دان اور سیاستدان تھے۔
تامل ناڈو کے رامشیور میں پیدا ہونے والے عبدالکلام نے فزکس اور ایرو اسپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img