جمعرات, نومبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.4 C
Srinagar

پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی نے موجودہ مالی سال کیلئےایچ ڈی پی ، کیپیکس ، سی ایس ایس کے نفاذ کے تحت فزیکل ، مالیاتی کامیابیوں کا جائیزہ لیا

سرینگر/محکمہ زراعت کی پیداوار ( اے پی ڈی ) کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار نے آج ایگریکلچر کمپلیکس لال منڈی میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ ڈی پی ) ، کیپیکس اور سی ایس ایس کے تحت حاصل ہونے والی فزیکل اور مالی کامیابیوں کا جائیزہ لینے کیلئے ڈائریکٹرز ، جوائینٹ ڈائریکٹرز ، صوبائی سربراہان ، سکیم سربراہان ، مویشی پالنا ، بھیڑ پالنے اور ماہی پروری کے محکموں کے سیکٹورل افسران کی ایک میٹنگ طلب کی ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر ایچ ڈی پی راہول یادو ، سیکرٹری تکنیکی اے پی ڈی جی اے صوفی ، اسپیشل سیکرٹری اے پی ڈی شفاعت اقبال ، ڈائریکٹر فائنانس اے پی ڈی ہمکانت پرشار ، ڈائریکٹر اے پی ڈی تبسم ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری کشمیر ، ڈائریکٹر فشریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ محکمہ انیمل ہسبنڈری کی جانب سے بھیڑ پالنے اور ماہی پروری کے محکمے کے ذریعے مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شلیندر کمار نے ایچ اے ڈی پی ، کیپیکس اور سی ایس ایس کے مختلف پروجیکٹوں کے تحت فنڈز کے تیز رفتار اور منصفانہ خرچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ ایچ ڈی پی پروجیکٹوں کے تحت مختص فنڈز ، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے مختلف اجزاءکو مقررہ مدت میں خرچ کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے تمام اخراجات کے دوران شفافیت اور جوابدہی کی اعلیٰ ترین سطح کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔
پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر علاقے کے کسانوں تک پہنچیں اور انہیں ان شعبوں میں جدید ترین کسان دوست ٹیکنالوجی کے ذریعے ایچ اے ڈی پی کے بارے میں آگاہ کریں ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ کسان برادریوں کے ساتھ مل کر کام کریں تا کہ نچلی سطح پر مختلف منصوبوں کے کامیاب نفاذ کیلئے کام کیا جا سکے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img