سرینگر/سپین کے سفیر جوآن انتونیو نے آج ایس پی ایس میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں موجود متنوع نوادرات کی تعریف کی ۔ انہوں نے تاریخی نوادرات پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ میوزیم خطے کی طویل تاریخ اور طاقتور فن کا ثبوت ہے ۔ کشمیر کے بھر پور ورثے کی کھوج کرتے ہوئے جوآن انتونیو نے کہا کہ یہ یہاں کا ایک بہت ہی متاثر کن مجموعہ ہے اور میں اس جگہ کا دورہ کر کے بے حد خوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اسپین اور ہندوستان 2025 میں ثقافتی تعاون بڑھانے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2026 ہندوستان اور اسپین کی ثقافت کیلئے باہمی لحاظ سے بہت اہم سال ہونے والا ہے ۔ ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اسپین میں بہت سی چیزیں دکھانے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے میوزیم میں کشمیر کی ثقافت کو بہت اچھی طرح سے دکھایا جانا چاہئیے اور اسے اہمیت دینی چاہئیے ۔ جوآن انتونیو نے کہا کہ کشمیر خطے میں بہت اچھی سیاحت کو ترقی دے رہا ہے اور سیاحت کی صنعت میں تعاون بڑھانے اور دیہی سیاحت کی ترقی میں اپنے تجربات شئیر کرنے کی کافی گنجائش ہے ۔