جموں وکشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹ شماری کا عمل جاری ہے ۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس نے اب تک 8 نشستوں پر جیت درج کرچکی ہے ،جس میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی شامل ہیں ۔

بھاجپا این ۔کانگریس اتحاد کو شدید ٹکر دے رہی ہے ۔بھاجپا نے اب تک 10 نشستوں پر جیت درج کی ہے ۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس 33 نشستوں پر لیڈ کررہی ہے جبکہ بھاجپا 19 نشستوں پر آگے ہے ۔کانگریس 5 نشستوں پر آگے ہے جبکہ ایک نشست پر کامیابی حاصل کر چکی ہے ۔پی ڈی پی نے ایک نشست پر جیت درج کی جبکہ پی ڈی پی تین نشستوں پر آگے ہے ۔
دیگر جماعتوں کے امیدوار اور آزاد امیدوار 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ 4 پر لیڈ ہے۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نیشنل کانفرنس 18نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے ۔ابتدائی رجحانات میں نیشنل کانفرنس سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آرہی ہے ۔





