ڈھاکہ،: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک کے نظام میں ضروری اصلاحات لانے کے بعد جلد از جلد آزادانہ، منصفانہ اور شراکتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے اتوار کو ڈھاکہ میں سفارت کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا ’’جیسے ہی ہم اپنے الیکشن کمیشن، عدلیہ، سول انتظامیہ، سیکورٹی فورسز اور میڈیا میں اہم اصلاحات کرنے کے اپنے مینڈیٹ کو پورا کریں گے، ہم آزادانہ، منصفانہ شراکت پر مبنی انتخابات کرائیں گے۔‘‘
مسٹر یونس نے کہا کہ عبوری حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ’’ہمارے عوام اور محب وطن مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت سے، ہم بہت ہی کم وقت میں معمول کے قریب پہنچ جائیں گے۔ پولیس فورس نے بھی اپنی مہم دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حالات سازگار ہیں مسلح افواج سول پاور کی مدد میں کام جاری رکھے گی۔
یو این آئی