جمعہ, اپریل ۴, ۲۰۲۵
9.5 C
Srinagar

ایس کے آئی سی سی سرینگر میں قومی سطح کے کتاب میلے کا افتتاح

صدف شبیر /فہیم متو

سرینگر: نیشنل بک ٹرسٹ،مرکزی وزارت تعلیم حکومت ہند اور ضلع انتظامیہ  سرینگر کے باہمی اشتراک سے شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر( ایس کے آئی سی سی) سرینگر میں9روزہ قومی سطح کے کتب میلے کے انعقاد کیا۔”چنار بک فیسٹیول "کے عنوان  سے یہ اپنی نوعیت کا  بڑا کتاب میلہ ہے جس میں تقریبا 200 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔ جن میں انگریزی، اردو، کشمیری، ہندی، ڈوگری اور دیگرزبانوں کی کتابیں رکھی گئی ہیں۔

چنار بک فیسٹیول اور چنار اردو کتاب میلہ کا افتتاح  پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی،ڈاکٹر بلال محی الدین،ڈپٹی کمشنر سری نگر، پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے چئیرمین این بی ٹی،پروفیسر رگھوویندر تنور چیرمین آئی سی ایچ آر،جناب سنجیو ورما کمشنر سکریٹری جی اے ٹی، جموں کشمیر،جناب یوراج ملک ڈائریکٹر این بی ٹی، اور ڈاکٹر شمس اقبال ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان  نے مشترکہ طور پر کیا۔

 اس قومی سطح کے میلے میں ملک کے نامی گرامی پبلشیرز حصہ لے رہے ہیں۔9 روزہ تک جاری رہنے والے اس کتاب میلے کا آغاز ہفتے کو باضابطہ طور کیا گیا اور اس حوالے ایک خاص تقریب بھی منعقد کی گئی۔ جس میں نیشنل بک ٹرسٹ، وزارت تعلیم حکومت ہند کے عہدیدران اور ڈپٹی کمشنر سرینگر اور فن، ادب اور تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقعے پر شریک اسٹال مالکان اور پبلیشرز نے کہاکہ لوگوں خاص کر نوجوانوں کے ردعمل کو دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے اور ہم نے بھی بچوں سے لے کر بڑوں کی پسنددیدہ کتابوں کا ایسا ذخیرہ رکھا ہے جو کہ عام پببلسشز سے ملنا زرا مشکل ہیں، ایسے میں کتب بینی کے شوق رکھنے والے یہاں آکر اپنی من پسند کتابیں خرید سکتے ہیں۔ اس نمائش میں نہ صرف نصابی، تاریخی، ثقافتی، کھیل کود، فن ، ادب اور دیگر نوعیت کی کتابیں دستیاب رکھی گئی ہیں بلکہ فن ادب اور ثقافت سے متعلق دیگر پروگراموں کا بھی اہتمام رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بچوں کے لیے خطاطی، کہانی سنانے، کیریکیچر، پینٹگ مقابلے، آرٹ ورکشاپ، سلوگن تحریری مقابلوں کے علاوہ ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔کتب بینی کی شوقین ایک نوجوان طالبہ نے کہا کہ اس نمائش کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئی۔ الگ الگ جونر کے ساتھ ساتھ یہاں کئی نایاب کتابیں دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے ڈیجٹل دور میں نوجوانوں کو کتابیں پڑھنے کی طرف مائل کرنے کی خاطر اس طرح کی نمائش کافی اہمیت کی حامل ہے۔

چنار بک فیسٹیول کی افتتاح تقریب پر ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ اس کتب میلے سے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب ایک ایسی دوست ہے جو انسان کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم رود ادا کرتی ہیں۔سمرین نامی بتایا کہ اُن کی والدہ اور نانی نے اُنہیں کتاب میلے سے متعلق اطلاع دی ،یہاں آکر سکون ملا ہے ،یہاں بہت ساری کتابیں ہیں ،جنہیں وہ اپنے ساتھ لینا پسند کریں گی ۔ڈاکٹر ناظرین نے کہا کہ اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ ( ایس سی ای آر ٹی) نے ایسا تجاویز تیار کیا ہے ،جو طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لئے دستیاب ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا "ایک ایسے وقت میں جب ڈیجیٹل سپیس میں اِضافے سے کتاب پڑھنا نایاب ہو گیا ہے اور نوجوانوں میں کتاب پڑھنے کی عادت پیدا کرنے کے مقصد سے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ”چنار بک فیسٹول“ کے عنوان سے ایک ہفتہ طویل قومی تقریب کا آغاز ہوا۔یہ فیسٹول بچوں کے لئے دلچسپ سرگرمیوں، اَدبی سیشنوں، سری نگر کے لوگوں کے لئے کتابوں کی نمائش کا ایک سلسلہ پیش کرتا ہے جو ڈیجیٹل دور میں کتابوں کے شوق وذوق کو پھر سے جگانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔”

توقع کی جارہی ہے کہ یہ فیسٹول اَپنی نوعیت کا پہلا میلہ نوجوان نسل میں پڑھنے کی عادت کو پیدا کرنے کے علاوہ متنوع اَدبی تخلیقات کو تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔شرکاپورے میلے کے دوران مختلف پُرکشش مقامات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں بشمول بچوں کا کارنر جس میں کہانی سنانے کے سیشن اور نوجوان ذہنوں کو مشغول کرنے کے لئے ڈیزائن کردہ اِنٹرایکٹیو ورکشاپس شامل ہیں۔

اِس کے علاوہ فیسٹول ایک اہم تصویری نمائش کی میزبانی کرے گا جس میں ’جموں، کشمیر اور لداخ تھرو دی ایج‘، ’کرگل وِجے دیوس کے 25 سال‘ اور ’نیشنل سپیس ڈے‘ جیسے موضوعات کو دِکھایا جائے گا۔ ان نمائشوں کا مقصد خطے کی شاندار تاریخ کو بصری طور پر بیان کرنا ہے جس سے زائرین کو اس کی میراث کے بارے میں گہری جانکاری اور معلومات حاصل ہوگی۔

میلے کی ایک اہم خاص بات ہندی، اُردو، کشمیری، ڈوگری اور انگریزی جیسی زبانوں کی نمائندگی کرنے والے زائد اَز1000 پبلشرز کی شرکت ہے جس میں 200 سے زیادہ کتابوں کے سٹال دیکھنے والوں کے لئے دستیاب ہیں۔تخلیقی تحریر، خطاطی، کہانی سنانے اور جذباتی ذہانت سے متعلق ورکشاپس لوگوں کو عملی مہارت اور تخلیقی معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img