نئی دہلی، : تینوں مسلح افواج کی سپریم کمانڈر اور صدرِ جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جمعہ کی صبح جیسلمیر ایئر فورس اسٹیشن سے دیسی ساخت کے ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر “پرچنڈ” میں پرواز کر کے تاریخ رقم کی پرچنڈ ملک میں تیار کیا گیا ہلکا جنگی ہیلی کاپٹر ہے
اس سے قبل صدر مرمو لڑاکا طیاروں رافیل اور سخوئی میں بھی پرواز کر چکی ہیں اس موقع پر انہوں نے ہیلی کاپٹر کے کاک پٹ سے سلامی بھی دی جب صدر کا ہیلی کاپٹر جیسلمیر کے قریب سونار قلعہ کے اوپر سے گزرا تو انہوں نے قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا:“آج میں پرچنڈ ہیلی کاپٹر میں پرواز کر رہی ہوں۔ یہ ہیلی کاپٹر آتم نربھرتا کی مضبوط علامت ہے۔ میں اس وقت جیسلمیر کے مشہور قلعے کے اوپر سے گزر رہی ہوں۔ میں اپنے بہادر فوجیوں کو فخر کے ساتھ سلام اورتشکر پیش کرتی ہوں۔ سب کو میرا پیار بھرا نمسکار۔ جے ہند، جے بھارت۔”
صدر نے صبح 10 بج کر 15 منٹ پر جیسلمیر ایئر بیس سے پرچنڈ میں پرواز بھری۔ اس پرواز کی خاص بات یہ تھی کہ وہ کاک پٹ میں پائلٹ کے ساتھ شریک پائلٹ کے طور پر بھی موجود تھیں۔ ایسا کرنے والی وہ ملک کی پہلی صدر بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستانی فضائیہ آج شام پاکستان سے متصل سرحد کے قریب پوکھرن فائرنگ رینج میں “وایو شکتی” مشق کا اہتمام کر رہی ہے، جس میں صدر مرمو بھی شریک ہوں گی۔





