جمعہ, فروری ۲۷, ۲۰۲۶
17.3 C
Srinagar

سوپور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر، : معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جاری مہم میں سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے پوست کا بھوسہ بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سوپور پولیس کی ایک ٹیم نے نصیر آباد چنکی پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک ( رجسٹریشن نمبر JK02BQ – 6164 ) کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے پوست کا بھوسہ بر آمد کیا گیا جس کو ضبط کیا گیا اور ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت شمع الدین ولد سراج الدین ساکن دھیرتی کٹرہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 39/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img