جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

کٹھوعہ پولیس نے چار ملی ٹنٹوں کے خاکے جاری کئے، 5 لاکھ روپیے انعام کا کیا اعلان

جموں،: جموں و کشمیر پولیس نے چار ملی ٹنٹوں کے خاکے جاری کئے ہیں جنہیں آخری بار ضلع کٹھوعہ کے ملہار، بنی اور سیوجدھر علاقوں میں دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے ہر ملی ٹنٹ کے بارے میں قابل عمل معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپیے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
کٹھوعہ پولیس نے ہفتے کے روز ‘ایکس’ پر خاکے پوسٹ کرکے کہا: ‘کٹھوعہ پولیس چار دہشت گردوں کے خاکے جاری کر رہی ہے جنہیں آخری بار ملہار، بنی اور سیوجدھر کے ڈھوکوں میں دیکھا گیا تھا’۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ہر دہشت گرد کے متعلق قابل عمل معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپیے نقد انعام سے نوازا جائے گا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کے متعلق مصدقہ اطلاع رکھنے والے کو بھی مناسب انعام دیا جائے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img