جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز یہاں راج بھون میں ریاسی ملی ٹنٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے بس ڈرائیور وجے کمار کی اہلیہ رینو شرما کو تقریری نامہ دیا۔بتادیں کہ وجے کمار ساکن ریاسی، یاتریوں سے بھری اس بس کا ڈرائیور تھا، جس پر ریاسی میں 9 جون کو ملی ٹنٹوں نے حملہ کر دیا۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں نے بس ڈرائیور کو نشانہ بنایا تھا اور بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 یاتریوں کی موت جبکہ 33 زخمی ہوگئے تھے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو راج بھون میں وجے کمار کی اہلیہ رینو شرما کو تقرری نامہ دیا اور اہلخانہ کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ریاسی وشیش پال مہاجن اور وجے کمار کے دیگر اہلخانہ بھی موجود تھے۔