ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اننت ناگ پولیس نے جان تھجی وارا میں ایک اینٹ بٹھے، جس کا مالک تنویر احمد ہے، کے معمول کے معائنے کے دوران بڑی مقدار میں دیسی شراب اور اس کو تیار کرنے کے سامان کو ضبط کیا۔انہوں نے کہا جائے وقوعہ سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 13 ہزار 6 سو روپیے نقد جو شراب فروخت کرنے سے حاصل آمدنی تھی، بھی ضبط کر لی گئی۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔