پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

زوجیلا پر گاڑی کھائی میں جا گری، تین سیاح ہلاک دو دیگر زخمی

سری نگر:  وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے زوجیلا پاس پر ایک گاڑی کے گہری کھائی میں جا گرنے تین سیاح ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں.ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر پنی تھاما کے نزدیک ایک سومو گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین سیاح جاں بحق جبکہ مزید دو شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گاڑی کافی نیچے گئی ہے اور ریسکیو ٹیموں کو وہاں تک پہنچنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں تین سے چار افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جوں ہی ٹیم جائے وقوع پر پہنچے گی تو اس بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img