جموں: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری تروم چگ نے ڈوڈہ حملے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث دہشت گردوں کو نہیں بخشا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے حملے کرنا آئی ایس آئی اور غیر ملکی دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ہے۔
بتادیں کہ ضلع ڈوڈہ کے دیسا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین تصادم میں فوجی میجر، ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔
موصوف جنرل سکریٹری نے منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘ضلع ڈوڈہ میں ہونے والے حملے سے دکھی ہوں لیکن اس حملے کے ملوثین کو بخشا نہیں جائے گا’۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘بی جے پی ہی امن و چین کی گارنٹی ہے اور اسی جماعت نے یہاں امن قائم کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ آئی ایس آئی اور غیر ملکی دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ہے’۔مسٹر چگ نے کہا: ‘جو بھارتی شہریوں پر حملہ کرے گا اس کو نہیں بخشا جائے گا’۔