بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

تیسرا ٹی 20: بھارت نے زمبابوے کوہراکر سیریزمیں2،1 کی برتری حاصل کرلی

سپورٹس ڈیسک

بھارت نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ ہرارے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی جانب سے دیئے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر 159 رنز بنا سکی۔

زمبابوے کی جانب سے ڈاین مائرز ناٹ آؤٹ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کلائیو میڈانڈے 37، کپتان سکندر رضا 15، ٹاڈیوناشے مارومانی 13، برائن بینیٹ 4 جبکہ ویسلے مادھیویر اور جونتھن کیمبل 1، 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویلنگٹن ماساکاڈزا 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندرنے 3، آویش خان نے 2 اور خلیل احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کپتان شبھمن گِل 66 رنز کی زبردست اننگزکے ساتھ نمایاں رہے۔ جس نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد بھارت کی جانب سے 4 وکٹوں پر 182 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ رتوراج گائیکوائیڈ 49، یشسوی جیسوال 36 اور ابھیشیک شرما 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سنجو سیمسن 12 اور رنکو سنگھ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا اور بلیسنگ مزاربانی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img