ہفتہ, نومبر ۲, ۲۰۲۴
8.9 C
Srinagar

روسی فضائی دفاعی فورسز نے 4 علاقوں کے اوپر 5 ڈرونز کو تباہ کر دیا

ماسکو:  روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بدھ کی شب، روسی فضائی دفاعی فورسز نے چار خطوں میں یوکرین کے پانچ ڈرونز کو تباہ کردیا اور روک دیا۔

وزارت نے جمعرات کو کہا کہ کیف حکومت کی طرف سے روسی اہداف پر بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کے ذریعے دہشت گرد حملے کرنے کی متعدد کوششوں کو روک دیا گیا ہے۔

اس نے کہا کہ "فضائی دفاعی نظام نے پانچ یواے وی کو تباہ اور روک دیا، جن میں سے دو برانسک کے علاقے میں، ایک تانبو، ایک تولا اور ایک ماسکوعلاقوں میں تھا۔”

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img