پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.2 C
Srinagar

ورلڈچمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنلزکب کھیلے جائیں گے؟

سپورٹس ڈیسک

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ آسٹریلیا لیجنڈز نے ویسٹ انڈیز کو 55 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن حاسل کرلی۔

قومی لیجنڈز کی کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں 4 میچز میں 4 فتوحات حاصل کیں تاہم پانچویں میچ میں اسے ایجبسٹن میں اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پہلی بار شکست کا مزہ چھکنا پڑا۔

World Championship of Legends 2024: Despite loss to Pakistan, all not over  for India | Cricket News - News9live

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے سیمی فائنل کے شیڈول کو بدھ کےروز نارتھمپٹن ​​کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں آخری لیگ میچ میں جنوبی افریقہ کی ہندوستان کے خلاف جیت کے بعد حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں54 رنز سے ہارنے کے باوجود مین ان بلیو نے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔ ہندوستان کو کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم 153 رنز بنانے کی ضرورت تھی اور وہ 20 اوورز میں 156/6 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔

World Championship of Legends 2024 Semi-Finals: India, Pakistan, Australia  - Who Faces Who in The Last Four? - myKhel

سیمی فائنل میں دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا جبکہ پاکستان پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے مدمقابل ہوگا۔آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 55 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے، کینگروز نے بہترین نیٹ رن ریٹ (این این آر) کی وجہ سے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دونوں ٹیموں نے پانچ لیگ میچ کھیلنے کے بعد آٹھ آٹھ پوائنٹس حاصل کیے، لیکن آسٹریلیا کے پاس پاکستان کے +1.644 کے مقابلے میں +2.464 کا نیٹ رن ریٹ تھا۔ دونوں سیمی فائنلز 12 جولائی کو ایک ہی مقام پر ہونے والے ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 جولائی کو برمنگھم میں شیڈول ہے۔

WCL 2024: World Championship of Legends All Countries Squad
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 سیمی فائنلز 12 جولائی کو ہوں گے

پہلا سیمی فائنل: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز – شام 5:00 بجے (مقامی وقت کے مطابق)

دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا – رات 9:00 بجے (مقامی وقت کے مطابق)

واضح رہے کہ پہلے میچ کے دوران اگر خراب موسم کھیل کے آڑے آیا تو دوسرا سیمی فائنل تاخیر سے شروع ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ ایشیا اور آسٹریلیا میں میچز آدھی رات تک دیکھے جاسکیں گے جو ممکنہ طور پر 13 جولائی (ہفتہ) کو ختم ہوں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img