پیرس،: فرانس کی وزارت داخلہ نے کہا کہ بائیں بازو کے نیو پاپولر فرنٹ اتحاد نے فرانس میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 577 رکنی قومی اسمبلی میں 182 نشستیں حاصل کی ہیں۔
دوسرے نمبر پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اتحاد نے 168 نشستیں حاصل کیں۔ دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی پارلیمانی انتخابات میں تیسرے نمبر پر رہی اور اس نے ملکی پارلیمان کے ایوان زیریں میں 143 نشستیں حاصل کیں۔
ریپبلکن پارٹی نے 45 نشستیں حاصل کیں جبکہ باقی جماعتوں نے کل 39 نشستیں حاصل کیں۔
یواین آئی