بھوپال،: مدھیہ پردیش میں آج ڈاکٹر موہن یادو کی کابینہ کی توسیع کے تحت شیوپور ضلع کے وجے پور سے سینئر ایم ایل اے رامنیواس راوت نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔
مسٹرراوت کو یہاں راج بھون میں گورنر منگو بھائی پٹیل نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی موجود تھے۔
مسٹرراوت سال 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی طرف سے چھٹی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد حالیہ لوک سبھا انتخابات کے دوران انہوں نے کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اس سے پہلے وہ کانگریس کی ریاستی یونٹ کے ورکنگ صدر اور ریاست کی پچھلی دگ وجے سنگھ حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں ریاست میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے ایک بڑے چہرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
یواین آئی