یروشلم: اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے ایک اور شخص کی موت ہوگئی، جس کے بعد اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر12 ہوگئی۔
اسرائیل کی وزارت صحت نے جمعہ کو وائرس سے انفیکشن کے 61 نئے کیسز کی بھی اطلاع دی، جس سے مئی کے آغاز سے اب تک ملک میں پائے جانے والے کیسز کی کل تعداد 236 ہوگئی ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، یہ 2000 کے بعد سے ویسٹ نائل بخار کے معاملات کی سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔ اُس دوران اسرائیل میں وائرس سے انفیکشن کے 400 سے زیادہ کیسز کی تشخیص ہوئی تھی۔
دریں اثنا، اسرائیل کی ماحولیاتی تحفظ کی وزارت نے مشرق شیفیلہ کے علاقے میں کئی مقامات پر ویسٹ نائل وائرس سے متاثرہ مچھروں کا پتہ لگانے کا اعلان کیا۔ وزارت نے کہا کہ اس نے مقامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے نگرانی اور خاتمے کی کارروائیوں کو وسعت دیں اور لوگوں سے آس پاس پانی جمع نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔