راہل گاندھی کے تبصرے پر ایوان میں ہنگامہ

راہل گاندھی کے تبصرے پر ایوان میں ہنگامہ

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ہندوؤں کے بارے میں مبینہ تبصرے پر ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پندرہ منٹ کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔

وقفہ سوالات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر ایم ایل اے ڈاکٹر سیتاسرن شرما نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے ہندو سماج کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ ہندو سماج کو پرتشدد قرار دیا گیا ہے۔ کانگریس صدر اور اپوزیشن لیڈر کو اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔

جہاں حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان نے مسٹر شرما کے بیان کی حمایت کی، وہیں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اس پر ایوان میں ہنگامہ ہوا اور کئی ارکان ایک ساتھ بولتے رہے۔ ہنگامہ کی صورت حال کے باعث اسپیکر نریندر سنگھ تومر نے کارروائی پندرہ منٹ کے لیے ملتوی کردی۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ہندو سماج کے بارے میں مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے جس کی بی جے پی لیڈر کل سے مخالفت کررہے ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.