سری نگر: سیکورٹی فورسز نے سرحدی ضلع کپوارہ کے درد پورہ کرال پورہ کے جنگل علاقے میں ایک آپریشن کے دوران اسلحہ و دھماکہ خیز مواد کا ایک ذخیرہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کپوارہ پولیس، فوج اور بی ایس ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے کپوارہ درد پورہ کرال پورہ کے نان گری جنگل علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دورن اسلحہ و گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ بر آمد کیا گیا۔
بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران 8 اے کے میگزین، 445 اے کے گولیاں، 1 پستول، 3 پستول میگزین، 13 زندہ پستول گولیاں اور ایک ہینڈ گرینیڈ شامل ہے۔
یو این آئی