گاندربل: امرناتھ یاترا 2024 کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگلوار کوبالتل گاندربل میں واقع یاتریوں کے بیس کیمپ کا دورہ کیا،جس دوران انہوں نے وہاں پر یاتریوں کے لئے سیکورٹی انتظامات اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا ۔
سماجی رابطہ گاہ ایکس (سابق ٹویٹر) پر ایک ایکس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘آج گاندربل ضلع میں شری امرناتھ جی یاترا کے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا۔ مقدس یاترا کے لیے حفاظتی انتظامات اور مختلف سہولیات بشمول ادویات، آکسیجن، پانی، خوراک، صفائی ستھرائی اور راستے اور یاتری کیمپ کے ساتھ ٹیلی ‘کام رابطے کا جائزہ لیا۔
https://x.com/OfficeOfLGJandK/status/1805530704312516922
سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون 2024 کو شروع ہوگی اور 19 اگست 2024 کو اختتام پذیر ہوگی۔