جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

بابر قادری قتل کیس: ہائیکورٹ بار کے سابق صدر میاں قیوم گرفتار

نیوزڈیسک

سری نگر:  جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (جے کے ایچ سی بی اے) کے سابق صدر میاں قیوم کو 2020 کے کشمیری وکیل بابر قادری کے قتل مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ بابر قادری ولد محمد یاسین قادری ساکنہ زاہد پورہ حول سرینگر کو 24ستمبر 2020 کے روز ان کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم بندوق برداروں کو نذدیک سے گولیاں مار کر قتل کردیا۔بندوق برداروں اُن کی رہائش گاہ پر ”کلانٹس ” کے بطور آئے تھے۔

اگست 2021 میں، ریاستی پولیس کی طرف سے قائم کردہ ایک خصوصی ٹیم نے پانچ مشتبہ افراد کے خلاف الزامات درج کیے تھے۔ جب ستمبر میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کی معائون تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آرایف) کے چیف کمانڈر عباس شیخ اور ان کے نائب ثاقب منظور کو ہلاک کیا تو کشمیر پولیس نے کہا کہ ثاقب منظور قادری کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

بابر قادری قتل کے سلسلے میں لعل بازار پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر 62/2020زیر دفعات 320آئی پی سی ، 7/22آئی اے اے ،13/16/18/20/39 یو اے پی اے درج کیا گیا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img