احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ کانگریس کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھا کر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘آج ہی کے دن ملک میں جمہوریت کا قتل کیا گیا تھا اور میڈیا، عدلیہ اور ایگزیکٹو پر پابندی لگا دی گئی تھی’۔
انہوں نے کہا: ‘آنجہانی اندرا گاندھی نے آج ہی کے دن سال 1975 میں ایمرجنسی نافذ کی تھی اور 21 ماہ تک تانا شاہی حکومت چلائی تھی’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم آج کانگریس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ کانگریس نے جمہوریت پر ایک سیاہ دھبہ لگا دیا تھا’۔
یو این آئی