سری نگر:شمالی ضلع بانڈی پورہ کے وٹپورہ علاقے میں جمعرات کے روز سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق وٹپورہ بانڈی پورہ میں ٹریکٹر کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 22سالہ عاشق حسین لون ولد محمد سبحان لون ساکن بون وٹپورہ بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔