جمعرات, جنوری ۸, ۲۰۲۶
4.2 C
Srinagar

کشمیر میں سردی کا قہر برقرار، سونہ مرگ میں پارہ منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ

سری نگر: وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلاں کا کم و بیش نصف حصہ گزر جانے کے باجود بھی گرچہ وسیع پیمانے پر برف باری نہیں ہوئی ہے تاہم سخت سردی کا قہر برابر قائم ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام سونہ مرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رات کا درجہ حرارت بالترتیب منفی7.6 اور منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں 28 نومبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم از کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں رات کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی ضلع بڈگام میں کم از کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ،پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ اورف منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ سائیبریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی22.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 20 جنوری تک موسم کبھی جزوی تو کبھی مجموعی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img