جمعرات, مارچ ۲۷, ۲۰۲۵
20.5 C
Srinagar

وزیر اعظم اپنے دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچے

سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی سہ پہر کو فقید المثال سیکورٹی بند وبست کے بیچ اپنے دو روزہ دورے پر سری نگر پہنچے۔

بادامی باغ ہوائی اڈے پر پولیس، فوج اور سیول انتظامیہ کے سینئر آفیسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی سیدھے ’ایس کے آئی سی سی‘ گئے جہاں پر ان کا روایتی کشمیری ’ون ون‘ کے ذریعے بچوں نے استقبال کیا ۔

وزیر اعظم نے ایس کے آئی س سی میں لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر نوجوانوں سے بات چیت کی۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے وزیر اعظم کی آمد کے پیش نظر بعض روٹس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img