ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

جی ایم سی سری نگر میں 8 جون تک انڈر گریجویٹ کلاسز معطل

سری نگر: گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر نے انڈر گریجویٹ کلاسوں کے کلاس ورک کو 8 جون تک معطل رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
یہ حکم بدھ کے روز کالج کے ایک غیر مقامی طالب علم کے ایک قابل اعتراض پوسٹ پر طلبا کی جانب سے احتجاج درج کرنے کے ایک روز بعد جاری کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کالج کے ایک غیر مقامی طلاب علم نے بدھ کے روز مبینہ طور پر ایک قابل اعتراض پوسٹ کیا تھا جس پر طلبا نے احتجاج درج کیا۔
جی ایم سی حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں اور طالب علم کو معطل کیا ہے۔
کالج کے رجسٹرار کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘بذریعہ ہذا حکم دیا جاتا ہے کہ کالج کے انڈر گریجویٹ کلاسز 6 جون سے 8 جون تک معطل رہیں گے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img