ہفتہ, جولائی ۱۲, ۲۰۲۵
19.8 C
Srinagar

13 جولائی کی سرکاری چھٹی کو جلد بحال کرایا جائے گا: تنویر صادق

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی 13 جولائی کی سرکاری چھٹی کو بہت جلد بحال کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے 13 جولائی کے شہیدوں کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔

موصوف ترجمان اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز مادر مہربان بیگم اکبر جہاں عبداللہ کی 25 ویں برسی کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘آج ہم مادر مہربان بیگم اکبر جہان کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے ہزاروں خواتین کو با اختیار بنایا اور ان کے لئے مواقع فراہم کئے’۔13 جولائی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘ نیشنل کانفرنس نے 13 جولائی کے شہیدوں کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی’۔

مسٹر صادق نے کہا: ‘پی ڈی پی کی جب بی جے پی کے ساتھ حکومت تھی تو ان کا ایک بھی کابینی وزیر اس دن مزار شہدا پر 13 جولائی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نہیں جاتا تھا،یہاں تک کہ جب محبوبہ مفتی وزیر اعلیٰ تھیں تو وہ اپنی گاڑی پر جموں وکشمیر کا جھنڈا بھی نہیں لگاتی تھیں’۔انہوں نے کہا

‘ہم 13 جولائی کی چھٹی کو بہت جلد بحال کرائیں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘افسوس ہے کہ جنہوں نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور جن کی وجہ سے 2019 ہوا ہم پر انگلیاں اٹھاتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے اجازت طلب کی ہے جب حکمراں جماعت نے اجازت طلب کی ہے تو اس میں امن و قانون کا کوئی مسئلہ مہیں ہوسکتا ہے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img