ہفتہ, جولائی ۱۲, ۲۰۲۵
19.8 C
Srinagar

پامپور میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے پامپور علاقے میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن پامپور کی ایک ٹیم نے سمبورہ علاقے میں بوجی بگ کراسنگ کے نزدیک دو مشکوک افراد کو رکنے کا ارشارہ کیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم دونوں کو بر سر موقع ہی دھر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 1.66 گرام ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد اور ورنار این کے 5 اسٹرپس بر امد کئے گئے جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت شاکر ارشید ولد ارشید احمد بٹ ساکن سمبورہ اور مزمل گل ولد غلام محمد شیخ ساکن سمبورہ کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پامپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img