وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر بائیڈن نے انسانی تاریخ کے سب سے بڑے جمہوری عمل میں حصہ لینے پر ہندوستان کے لوگوں کی بھی تعریف کی، جس میں تقریباً 65 کروڑ لوگوں نے ووٹ دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امریکہ-ہند جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور آزاد، کھلے اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کے اپنے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے آئندہ دورہ ہندوستان پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ نئی انتظامیہ کو امریکہ اور ہندوستان کی مشترکہ ترجیحات پر شامل کیا جا سکے، جس میں قابل اعتماد، اسٹریٹجک ٹیکنالوجی شراکت داری بھی شامل ہے۔