ہفتہ, جولائی ۱۲, ۲۰۲۵
19.8 C
Srinagar

کشمیر میں اگلے دو روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دورانٍ کہیں کہیں ہلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد میں 14 سے 16 جولائی تک وادی میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اس دوران کچھ کمزور مقامات پر سیلابی ریلے آنے، لینڈ سلائنڈنگ ہونا یا چٹانیں کھسک آنے کے بھی خطرات ہیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 11 سے 13 جولائی تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد میں 14 سے 16 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 جولائی کو موسم جزوی طور ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ14 سے 16 جولائی تک جموں صوبے کے کچھ حصوں میں بھاری بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کچھ کمزور مقامات پر سیلابی ریلے آنے، لینڈ سلائنڈنگ ہونا یا چٹانیں کھسک آنے کے بھی

خطرات ہیں۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 11 سے 13 جولائی تک اپنے کھیت کھلیانوں میں آپریشنز جاری رکھ سکتے ہیں۔
کشمیر ویتھر کے مطابق سری نگر میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب9.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت14.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں 5 جولائی کو سات دہائیوں میں سب سے زیادہ دن کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جب سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا

Popular Categories

spot_imgspot_img