بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

پلوامہ کے پامپور میں سڑک حادثہ، ایک کی موت، زائد از 15 زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پامپور علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک غیر مقامی شخص کی موت جبکہ زائد از 15 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ پامپور کے درنگہ بل علاقے میں سیاحوں اور مزدوروں سے بھری ایک گاڑی جمعرات کی صبح سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت جبکہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے.انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی جموں سے سری نگر آ رہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے ہی مقامی لوگوں نے زخمیوں کو نکال کر سب ضلع ہسپتال پامپور پہنچایا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا جس کی شناخت رام ناتھ کمار ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 زخمیوں کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جن کی شناخت وسیم احمد ولد محمد افضل ملک ساکن بانہال، رنجیت رام ولد ہری رام ساکن بہار، ونود رام ولد موہن رام ساکن بہار، ابنو مشرا ولد سوسل مشرا ساکن گورکھ پور یو پی، بنگلی پوشوا ولد منیگر پوشوا ساکن بہر بٹیہ زلاہہ، چاٹر بڈ کوٹوال ولد جیت بہادر ساجب نیپال، پرنس کمار پٹلی ولد امیش پٹلی ساکن اجوہ بہار، رام کانٹ شاہ ولد بانڈا شاہ ساکن اجوہ بہار، محمد علی ولد عبدالکریم ساکن کرگل، باچو پاٹل ولد مقصودن پاٹل ساکن بہار، ٹی موہن شرما ولد چندر گو ساکن بہار کے طور پو کی گئی جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img