سری نگر: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا علاقے میں جمعے کی صبح پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں پانچ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جموں کے کٹرا میں جمعے کی صبح مسافر بردار گاڑی اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔