اس موقع پر آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع سے ایک سیلف ہیلپ گروپ کی رکن کوملا پتی وینکٹا راونما نے زرعی مقاصد کے لیے ڈرون اڑانا سیکھنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں ڈرون اڑانے کی تربیت مکمل کرنے میں 12 دن لگے۔
دیہات میں زراعت کے لیے ڈرون کے استعمال کے اثرات کے بارے میں وزیر اعظم کے دریافت کرنے پر محترمہ وینکٹا نے بتایا کہ پانی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے اور وقت کی بچت بھی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ محترمہ وینکٹا جیسی خواتین ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں جو ہندوستان کی خواتین کی طاقت پر شک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں ڈرون کا استعمال مستقبل قریب میں خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے وکست بھارت سنکلپ یاترا میں خواتین کی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔