ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
5.5 C
Srinagar

بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سری نگر میں 6 مقامات پر چھاپے

سری نگر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 250 کروڑ روپیوں کے بینک منی لانڈ رنگ کیس کے سلسلے میں جمعرات کی صبح سری نگر میں چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ای ڈی کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ ای ڈی نے 250 کروڑ روپیوں کے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں جموں وکشمیر کوآپریٹو بینک کے چیئر پرسن کے احاطے سمیت چھ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فراڈ فرضی جہلم کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ای دی کے سری نگر دفتر نے یہ چھاپے منی لانڈرنگ کیس کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے دفعہ 17 کے تحت مارے گئے۔

یو این آئ

Popular Categories

spot_imgspot_img