موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس؛ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر لوگوں کو مبارک، گروجی کا مساوات،بھائی چارے،سچائی اور ہمدردی کا پیغام دنیا کی رہنمائی کرتا رہے گا’۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘آئیے اس دن، ان کی عظیم تعلیمات پر عمل کرنے کا عزم کریں اور اپنے آپ کو انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کریں’۔
شری گرو نانک دیو جی سکھ مذہب کے بانی اور دس گرووں میں سے پہلے گرو ہیں۔ ان کی پیدائش شہر ننکانہ صاحب لاہور میں 15 اپریل 1469 کو ہوئی۔
ان کا یوم پیدائشن ماہ کاتک (اکتبور – نومبر) میں پورے چاند کے دن یعنی کاتک پورن ماشی کو منایا جاتا ہے۔
یو این آئی