پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
16.3 C
Srinagar

ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم واقعات


1538.ترکی کی بحریہ ہندستان کی مہم پر روانہ ہوئی لیکن پرتگالی بیڑے کے پہنچنے کے بعد وہ پیچھے لوٹ گئی۔
1542.انگلینڈ نے جیمس پنجم کی قیادت میں سولوے ماس کی لڑائی میں اسکاٹ لینڈ کی فوجوں کو شکست دی۔
1568.اسکارٹ لینڈ کی ملکہ کے چال چلن کے بارے میں ویسٹ منسٹر انگلینڈ میں جانچ دوبارہ شروع ہوئی۔
1667۔ روس کے شمال کاکس علاقے میں سیماکھا میں آئے زبردست زلزلے سے 80 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
1758۔ برطانیہ نے فرانس کے ڈیوکسین قلعے پر قبضہ کیا۔
1783.آخری برطانوی افواج نے نیویارک چھوڑا۔
1866۔ الہ آباد ہائی کورٹ کا افتتاح ہوا۔
1867۔ الفریڈ نوبل نے ڈائنامائٹ کا پیٹنٹ کرایا۔
1875.برطانیہ نے نہر سویس کے ایک لاکھ چھیتر ہزار چھ سو دو (176602) حصص مصر سے خرید لئے۔
1879۔ صوفی شاعر ٹی ایل واسوانی کی پیدائش ہوئی۔
1911۔چینی انقلابیوں نے نانکنگ پر بمباری کی۔
1930۔ جاپان میں ایک ہی دن میں زلزلے کے 690 جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔
1941۔ جرمنی نے مصر کے نزدیک برطانوی جنگی جہاز کو ڈبودیا جس میں 848 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
1948۔ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا قیام ہوا۔
1951۔ امریکی صوبہ البامہ میں ٹرین حادثہ میں 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔
1963 ۔امریکی صدر جان ایف کینڈی کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ارلنگٹن قومی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ تین دن پہلے ان کا قتل ہوا تھا۔
1965۔ کانگو کے صدر جوزف کاسا وو کو فوج نے اقتدار سے بے دخل کردیا۔
1967۔اقوام متحدہ نے عرب علاقوں پر قبضے کے لئے اسرائیل کی مذمت کی۔
1967۔زہریلی ڈبل روٹی کھانے سے کولمبیا میں 65 افراد کی موت ہوگئی۔
1969۔ ویتنام جنگ میں امریکہ کو حمایت دینے اور بیافرا میں برطانوی پالیسی کے خلاف بیٹلس کے جان لینان نے 1965ء میں مہارانی کی طرف سے دیئے گئے ممبر آف برٹش ایمپائر کا خلاف لوٹا دیا تھا۔
1970۔جاپانی مصنف یوکیو میشیما نے جاپان کے مغرب نواز اور آئین کی کمزوری کی مخالفت میں سرعامخودکشی کی تھی۔
1972۔نیوزی لینڈ میں لیبر پارٹی کو انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔
1973۔یونان میں فوجوں نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔
1974۔آئرش ریپبلکن آرمی پر پابندی عائد کی گئی۔
1974۔اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل اور میانمار کے سابق سفارت یو ٹھانٹ کا انتقال ہوا تھا۔
1975۔ نیدرلینڈ نے سورینام کو آزاد کردیا۔
1977۔ عرب ملکوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ نے اسرائیل کی مذمت کی۔
1978۔ایرانی فوجوں نے شاہ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی وارننگ کو دی۔
1987ء۔ہیتی میں انتخابات میں خلل ڈالنے کے الزام میں عوام نے میں چار بندوق برداروں کو ہلاک کردیا۔
1988ء۔جنوبی کوریا میں کو طلباء اور بودھوووں نے صدر چن ژوان کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
1992 ۔چیکوسلواکیہ کی پارلیمنٹ نے ملک کو یکم جنوری 1993 سے دو الگ جمہوریاؤں چیک اور سلواکیہ میں تقسیم کرنے کی منظوری دی۔
1999۔چین کی ایک کشتی کے طوفان میں پھنسنے سے اس میں سوار 302 لوگوں میں سے 280 افراد مارے گئے۔
2001 ۔امریکہ میں میساچیوسیٹس کی ایک کمپنی نے انسانی جنین کی کامیاب کولوننگ کا دعوی کیا۔
فلسطین کے اہم سیاسی پارٹی فتح کے انقلابی کونسل نے مرحوم یاسر عرفات کے جانشیں منتخب کرنے کے لئے محمود عباس کو اپنا اسی 2004 ۔امیدوار نامزد کیا۔
2012۔ نائجیریا میں ایک چرچ کے پاس دوکار بم دھماکوں میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔
2013۔ عراق کی راجدھانی بغداد میں کیفے کے میں دھماکے میں 17 لوگ مارے گئے اور 37 دیگر زخمی ہوئے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img