سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگرئ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا محکمے کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 سے 26 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اوراس کے بعد 27 سے 30 نومبر تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہےان کا کہنا تھا کہ وادی میں بعد ازاں یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں 28 نومبر تک ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے اس دوران وزیبلٹی میں بھی بہتری متوقع ہے۔