یہ خط ہائی پروفائل ہالی ووڈ ستاروں، فنکاروں، مشہور شخصیات اور سیاسی وکلاء کے اتحاد آرٹسٹ 4 سیز فائر کی طرف سے جاری کیا گیا۔ اتوار کی دوپہر تک، 95 مشہور شخصیات نے اس کھلے خط پر دستخط کیے تھے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ’’سبھی زندگیاں مقدس ہے، ا ن کا عقئدی اور مذہب یا نسل کچھ بھی ہو‘‘۔ ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ خط میں میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کو ان تک پہنچانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
خط میں یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’فضائی حملوں اور تمام سپلائی روٹس کی کٹوتی کے بعد غزہ میں بچوں اور خاندانوں کی خوراک، پانی، بجلی، ادویات اور ہسپتالوں تک محفوظ رسائی عملاً ختم ہو گئی ہے۔‘‘
دستخط کنندگان کو امید ہے کہ مسٹر بائیڈن کو ان کا خط فوری طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائی کی ترغیب دینے میں مدد کرے گا۔