جموں: جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے رامسو علاقے میں نوجوان پیر پھسل جانے کی وجہ سے پہاڑی سے نیچے گر آیا جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد گوجر گھاس لانے کی خاطر جمعے کی صبح جنگل کی طرف گیا اور راستے میں ہی پیر پھسل جانے کے نتیجے میں وہ گہری کھائی میں جاگرا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ یو این آئی